اشاعتیں

ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ اب کتنا ہو گا ؟ جانیے

  پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے جبکہ 4 ٹرینیں نجی شعبے سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارت میں نوجوان لڑکے سلمان نے اپنے دوست کو چار سال پہلے قتل کر کے اپنے کمرے میں دفنا دیا لیکن پھر دو روز قبل کیسے پکڑا گیا

مظفر گڑھ کے علاقے منصور پورہ کے رہائشی 27 سالہ نوجوان سلمان نے چار سال قبل اپنے قریبی دوست محمد حسن کو قتل کر کے لاش اپنے کمرے میں دفنا دی لیکن احساس جرم نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ان تمام سالوں میں اسے پریشان کرتا رہا لیکن احساس جرم سے ٹوٹے ہوئے سلمان نے تین روز قبل ایک جنازے میں شرکت کے دوران مقتول کے بھائی کے سامنے سچ اُگل دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ لاش نکالنے کے بعد اس لڑکے کو گرفتار کر لیا گیاہے ،مقتول کے بھائی سلیم نے بتایا کہ میں اپنے گاﺅں میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے گیا تھا جہاں سلمان بھی موجود تھا، جب ہم جنازے میں شریک ہو رہے تھے تو سلمان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اب بھی اپنے گمشدہ بھائی کی تلاش میں ہو؟ جب میں ہاں کہا تو وہ کہنے لگا کہ تلاش بند کردو کیونکہ اب وہ نہیں رہا ۔سلمان نے مجھے بتایا کہ اس نے حسن کو قتل کر کے اپنے کمرے میں دفن کر دیاہے ۔

رکی کے شہر استنبول کی معروف استقلال

  ترکی کے شہر استنبول کی معروف استقلال گلی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق  ترکی کے شہر استنبول کے تاریخی بیوگلو ضلع کے استقلال ایونیو میں اتوار کو ایک دھماکہ ہوا۔  واقعے پر پہلے سرکاری بیان میں استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے کہا کہ دھماکہ شام کو چار بج کر 20 منٹ پر  استقلال گلی میں ہوا۔ انہوں نے کہا 'ہماری پولیس، صحت، فائر اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ  کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہیں۔ گورنر کے مطابق دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، اس حوالے سے جو بھی  پیش رفت ہوئی اس کو عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔ 

سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی

  سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان ایشیا کا دورہ کر رہے تھے جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان کا پاکستان کا دورہ بھی ملتوی ہوگیا ہے۔ وہ اب انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے اور جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے 21 نومبر کو خطے کا دورہ کرنا تھا جس میں پاکستان کا دورہ بھی شیڈول تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے ایک اہم کردار میاں سلیم رضا نے3 برس بعد آپ بیتی سنا دی

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے ایک اہم کردار میاں سلیم رضا نے 3برس بعد آپ بیتی سنا دی  ہے ، میاں سلیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینے پر "انتہائی مطلوب دہشت گرد" بنا دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق  میاں سلیم رضا  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ ایف آئی اے کے سینئر افسر نے اکتوبر 2019 میں لندن آکر  نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کیلئے دباو ڈالاجھوٹا بیان نہ دینے پر تباہ کرنے اور نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈالنے کی دھمکی دی گئی ، یہاں تک کہ جھوٹی گواہی پر پاکستان میں سیاسی حیثیت اور مالی فوائد اور سرکاری سرپرستی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی ۔