بھارت میں نوجوان لڑکے سلمان نے اپنے دوست کو چار سال پہلے قتل کر کے اپنے کمرے میں دفنا دیا لیکن پھر دو روز قبل کیسے پکڑا گیا

مظفر گڑھ کے علاقے منصور پورہ کے رہائشی 27 سالہ نوجوان سلمان نے چار سال قبل اپنے قریبی دوست محمد حسن کو قتل کر کے لاش اپنے کمرے میں دفنا دی لیکن احساس جرم نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ان تمام سالوں میں اسے پریشان کرتا رہا لیکن احساس جرم سے ٹوٹے ہوئے سلمان نے تین روز قبل ایک جنازے میں شرکت کے دوران مقتول کے بھائی کے سامنے سچ اُگل دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ لاش نکالنے کے بعد اس لڑکے کو گرفتار کر لیا گیاہے ،مقتول کے بھائی سلیم نے بتایا کہ میں اپنے گاﺅں میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے گیا تھا جہاں سلمان بھی موجود تھا، جب ہم جنازے میں شریک ہو رہے تھے تو سلمان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اب بھی اپنے گمشدہ بھائی کی تلاش میں ہو؟ جب میں ہاں کہا تو وہ کہنے لگا کہ تلاش بند کردو کیونکہ اب وہ نہیں رہا ۔سلمان نے مجھے بتایا کہ اس نے حسن کو قتل کر کے اپنے کمرے میں دفن کر دیاہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رکی کے شہر استنبول کی معروف استقلال

سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی